اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق داعش کے دہشت پیر کو کوبانی کے کرد ملیشیا سے شدید لڑائی کے بعد مرکزی كوباني تک پہنچ چکے ہیں۔ شام میں داعش کے خلاف تین ہفتوں سے زیادہ عرصے سے امریکا کے ہوائی حملوں کے باوجود داعش نے كوباني کے آدھے سے زیادہ حصے پر قبضہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ امریکی فوج نے پیر کو کہا کہ امریکی اور سعودی طیاروں نے كوباني میں داعش کے سات ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں وہ چوکیاں بھی شامل ہیں جنہیں داعش نے كوباني کا رابطہ باقی دنیا سے کاٹنے کے لئے بنایا تھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق بعد میں لڑائی سرحدی باڑ سےآدھے کلومیٹر کے فاصلے تک پہنچ گئی۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے اتوار کو قاہرہ میں کہا کہ امریکا كوباني کے سانحہ سے فکر مند ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ كوباني داعش کے خلاف اتحاد کی اسٹرٹیجی میں شامل نہیں ہے۔
امریکا کی قیادت میں داعش کے خلاف بنے 21 ممالک کے اتحاد کے رکن ممالک کے فوجی سربراہ منگل کو واشنگٹن میں كوباني میں ناکامی سمیت اہم نکات پر بحث کر رہے ہیں۔
.......
/169